اعلیٰ دینی کتب – ڈاکٹر عبد القدیر

dr-abdul-qadeer-khan

اِس وقت ملک نہایت گندی سیاست کا شکار ہے۔ حکمران پارٹی اور حزبِ اختلاف دونوں ہی ایک دوسرے کے خلاف غیرمہذب زبان استعمال کررہے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اِس کے باوجود ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اگر ریاستِ مدینہ کی بات کرتے ہو تو پہلے حضرت عمرؓ کے دورِ حکومت کا مطالعہ کرو اور کم از کم حضرت شبلی نعمانی کی کتاب عمرؓ فاروق کا ٹھیک سے مطالعہ کرو اور محمد حسین ہیکل کی انگریزی میں کتاب عمرؓ بن خطاب کا مطالعہ کرو، اگر اُردو سے نابلد ہو تو! اُس کے علاوہ عمر بن عبدالعزیزؒ کی سوانح حیات پڑھ لو اور جب تک اُن کے اخلاق کی پیروی نہ کرو، بات نہ کرو۔ صبح سے شام تک ٹی وی پر بدزبانی، لغویات کی بوچھاڑاور الزام تراشی ہوتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں حالات اب سے ہزار درجہ بہتر تھے۔ اتنی بیروزگاری، اتنی مہنگائی نہ تھی اور نہ ہی اتنا غیرملکی قرض تھا۔ اِنہوں نے تو غیرملکی قرض کی سنچری کراس کر لی ہے۔ آٹا اور چینی چوروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ دعوے روز ہوتے ہیں لیکن کوئی عمل نظر نہیں آتا۔ بعض اوقات ڈر یہ لگتا ہے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہو جائے اگر ایسا ہوا تو بہت بُرا ہوگا۔چلیے چھوڑیے، آئیے چند اعلیٰ دینی کتب پر تبصرہ کرتے ہیں۔

پہلی نہایت معلوماتی کتاب ’’رسولِ رحمتؐ اور غیرمسلم‘‘ ہے جس کے مصنف جناب شفیق الرحمٰن ہیں۔ وہ برسوں سے انگلستان میں رہتے ہیں اور یہ کتاب انگلستان میں ہی شائع ہوئی ہے، شفیق صاحب نے مندرجہ ذیل عنوانات پر تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں۔

(1)پیش لفظ (2)تقریظ (3)شانِ رسولﷺ قرآن و سنت کی روشنی میں (4)نمایاں خصوصیات (5)جود و سخا (6)عاجزی و انکساری (7)حسنِ معاشرت (8)بہادری (9)مساکین و غرباء سے محبت (10)صفائی و طہارت (11)خواتین کے حقوق (12)آپﷺ کی رحم دلی (13)آپﷺ کا غیرمسلموں سے حسنِ سلوک (14)غیرمسلموں کو دعوتِ اسلام (15)معاہدے اور اُن کی پاسداری (16)میثاقِ مدینہ (17)بنوضمرہ سے معاہدہ (18)صلح حدیبیہ (19)رعایا سے معاہدہ (20)غیرمسلموں سے تعلقات اور معاملات (21)فتح مکہ، نیکی اور وفا کا دِن (22)قیدیوں اور قاصدوں سے حسنِ سلوک (23)خلفائے راشدین کا رواداری پر مبنی تاریخی کردار (24)حضرت عمر فاروقؓ کا عہد (25)جنگیں اور امنِ عالم (26)اسلام اور جہاد (27)سنہری فرامین (28)حرفِ آخر! یہ 160صفحات پر مبنی ایک مختصر سا کتابچہ ہے مگر نہایت قیمتی اور اہم معلومات پر مبنی ہے۔ اِس کو ہر مسلمان کے گھر میں ہونا چاہئے اور انگریزی میں اِس کتاب کو غیرممالک میں تمام مسلمانوں کے گھر میں ہونا چاہئے اور اِس کا مطالعہ بچوں پر لازم ہونا چاہئے۔

دوسری اہم، معلومات سے بھرپور، دینی کتاب، ’’عالمِ آخرت‘‘ ہے، اِس کے مصنف ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمٰن العرلفی ہیں۔ اِس کتاب کا اردو ترجمہ حافظ قمر حسن نے کیا ہے۔ اِس اہم کتاب میں عالمِ برزخ، میدانِ حشر، دارالجزاء کے موضوعات مفصل تحریر ہیں۔ میرے عزیز و محترم دوست حافظ محمد سعید فاروقی صاحب نے یہ کتاب مجھے تحفتاً بھیجی ہے۔ شکر گزار ہوں۔ یہ کتاب 675صفحات پر مشتمل ہے۔ عنوانات کی فہرست پیشِ خدمت ہے۔

(1)عرضِ ناشر (2)کہانی (3)دنیائے آخرت! لیکن کیوں؟ (4)دنیائے آخرت پر ایمان! لیکن کیوں؟ (5)روشنی (6)قیامت (7)چھوٹی قیامت (قیامت صغریٰ) (8)بڑی قیامت (قیامت کبریٰ) (9)یہ ہے موت! (10)آغازِ سفر (11)المناک موت کے مناظر (12)پیارے نبی حضرت محمدﷺ کا سانحۂ ارتحال (13)خلیفۂ ثانی حضرت عمرؓ بن خطاب کی وفات حسرتِ آیات (14)حضرت ابوبکرؓ کی حیاتِ مستعار کے آخری لحظے (15)عباسی خلیفہ ہارون الرشید کی زندگی کے آخری ایام (16)اُموی خلیفہ عبدالمالک بن مروان کا آخری وقت (17)جان کنی کے عبرتناک واقعات (18)تارکِ نماز کا انجامِ بد (19)حاصل و وصول (20)وضاحت طلب مسئلہ (21)نشانِ منزل (22)ایمان بالموت (23)موت کیا ہے؟ (24)موت کا فرشتہ کون ہے؟ (25)کوئی یہ نہیں جانتا کہ اُسے موت کہاں آئیگی؟ (26)موت کی یاد (27)اشکال (28)رفع اشکال (29)حقیقت (30)موت کیلئے تیاری (31)وہ اعمال جو مرنے کے بعد نفع دیتے ہیں (32)وصیت نگاری (33) موت اور روح کا باہمی تعلق (34)دو سطری حقیقت (35)میت سے متعلقہ شرعی احکام و مسائل (36) موت کی عام علامات (37)جنازہ اُٹھانا اور قبرستان پہنچانا (38)میت کے تین ہمراہی (39)ذرا ٹھہریے (40)برزخی زندگی (41)قبر (42)قبر میں انسانی احوال (43)قبر میں بندۂ مومن کے حالات (44)آسمان کا سفر (45)قبر میں کافر کے حالات (46)ایک دعا (47)بدن اور روح (48)روح کی حقیقت (49)وضاحت طلب مسئلہ: روحوں کا ٹھکانا کیا ہے؟ (50)انبیائے کرام کی پاکیزہ روحیں (51)شہدائے کرام کی پاکیزہ روحیں (52)آئیے! شہدائے جنت کے حالات ذرا تفصیل سے پڑھتے ہیں (53)جنگِ موتہ کیلئے روانگی (54)شہدائے موتہ کی خبر مدینہ میں (55)وضاحت طلب مسئلہ (56)خلاصہ (57)قبر کی جزا و سزا کے متعلق شرعی دلائل (58)قبر میں جزائے خیر کی عطا ہوتی ہے؟ (59)عذابِ قبر سے واسطہ کِسے پڑتا ہے؟ (60)وضاحت طلب مسائل (61)اشکال (62) اشکال کا حل (63)عقیدہ (64)برزخی زندگی میں لوگوں کے حالات (65)عذابِ قبر کی وجوہات (66)شرک و کفر (67)صفائی ستھرائی کے سلسلے میں بےاحتیاطی (68)چغلی اور غیبت (69)غلول۔ (جاری ہے)

source

Read Urdu column Ala Deni Kutab by Dr Abdul Qadeer khan

Leave A Reply

Your email address will not be published.