کالے قول – حسن نثار

hassan-nisar

کئی دن ہوگئے ’’کرنٹ افیئرز‘‘ پر ہی جھک مار رہا ہوں جو ’’کرنٹ‘‘ نہیں ستر سال پلس گھسے پٹے، سڑے بُسے اور بدبو دار افیئرز ہیں جن میں خرگوشوں کی سی رفتار کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جا رہاہے۔ ’’اک ہی تصویر بھلا کوئی کہاں تک دیکھے‘‘ اس لئے تبدیلیٔ آب و ہوا کے لئے آج پھر کچھ کالے قول :

oooo

کتوں اور قافلوں کا رشتہ بہت قدیم ہے۔ فرسٹ پارٹی بھونکنے سے باز نہیں آتی، سیکنڈ پارٹی چلنے سے باز نہیں آتی۔

oooo

جیسا معاشرہ، ویسے مسائل

oooo

زندگی کی حقیقی گواہی صرف ’’ترقی‘‘ہے

oooo

’’تہذیب‘‘ کا معیار تعداد نہیں، استعداد ہے

oooo

کتاب اہم ہے یا قاری ؟

oooo

ان کہی….کہی سے زیادہ خوب صورت ہوتی ہے

oooo

سنگ مرمر کبھی چاک اور ہیرا کبھی کوئلہ تھا

oooo

محبت نشہ ہے تو شادی ہینگ اوور

oooo

زندگی بھر زندگی سیکھتے رہو

oooo

گھر….. اک ایسی جگہ جہاں آپ تاریکی میں بھی رستہ ڈھونڈ سکتے ہیں

oooo

جل جانا، سلگتا رہنے سے بہتر ہے

oooo

خوشی منزل نہیں، مسافر کا انداز فکر ہے

oooo

ہر چور میں ایک سادھ چھپا ہوتا ہے لیکن سادھ میں چور کبھی نہیں ہوتا

oooo

مستقبل اب ’’مستقبل‘‘ نہیں رہا سوائے جانوروں کے

oooo

’’حقیقت‘‘ اور ’’سچ‘‘ میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے

oooo

تجربہ بے رحم ترین استاد ہے

oooo

صرف جوش اور جذبہ پٹرول سے خالی انجن کی مانند ہے

oooo

خواب دیکھنے کے بعد جاگنا بھی ضروری ہے

oooo

کچھ قومیں مستقل وینٹی لیٹرز پر رہتی ہیں

oooo

کیوں؟ اور کیوں نہیں؟ میں صرف ایک لفظ کا فرق ہے

oooo

جس کی سمت ہی صحیح نہ ہو اسے منزل نصیب نہیں ہوتی خواہ کتنا ہی برق رفتار کیوں نہ ہو

oooo

اگر آپ تنقید سہنے کی اہلیت نہیں رکھتے تو آپ تعریف کے قابل بھی ہیں

oooo

جنہیں خود پر قابو نہیں، وہ حالات پر قابو کیسے پا سکتے ہیں؟ ہمارے قائدین کو اپنی زبانوں پر کنٹرول نہیں، کسی اور شے پر کیسے ممکن ہے؟

oooo

بنجر ذہن اور بیہودہ بیان ایک ہی خاندان کے افراد ہیں

oooo

تین ’’استاد‘‘ ہوتے ہیں۔ اول گھر، دوم سکول، سوم معاشرہ۔ اکثریت کو تینوں نصیب نہیں

oooo

تیز دھار زبان کبھی کبھی اپنا ہی گلا کاٹ لیتی ہے

oooo

عمر بڑھتی نہیں …… کم ہو رہی ہوتی ہے

oooo

مثال احمقوں کے لئے، دلیل دانائوں کے لئے ہوتی ہے

oooo

عورتیں عموماً مردوں جتنی کامیاب اس لئے نہیں ہوتیں کیونکہ ان کی بیویاں نہیں ہوتیں

oooo

کوئوں کو شاہین قرار دینے سے ان کی نسل نہیں بدل جاتی جیسے گدھوں پر لکیریں بنانے سے وہ زیبرے نہیں بن جاتے اور کہنے کو تو بھیڑیا اور گیدڑ بھی کزن ہوتے ہیں

oooo

چاند کاپتھر زمین کے ہیرے سے زیادہ قیمتی ہوتاہے۔

oooo

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

Source: Jung News

Read Urdu column Kalay Qool By Hassan Nisar

Leave A Reply

Your email address will not be published.