Nawaz League ki hakomat aur Mojoda Buhran by Talat Hussain

talat hussain

Nawaz League ki hakomat aur Mojoda Buhran by Talat Hussain

Source: Express News

Must Read Urdu column Nawaz League ki hakomat aur Mojoda Buhran by Talat Hussain

1 Comment
  1. دو آدمی ایک قریشی خاتون کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کے پاس 100 دینا بطور امانت رکھ کر کہا:
    ” جب تک ہم دونوں اکھٹے ہوکر اپنا مال طلب نہ کریں، تب تک آپ یہ امانت واپس نہیں کریں گی- ہم دونوں کی موجودگی امانت واپس کرتے وقت ضروری ہے-”
    اس عورت نے ان کی امانت رکھ لی اور اس پر ایک سال کا وقفہ گذر گیا- ایک سال کے بعد ان دونوں میں سے ایک شخص اس خاتون کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ :
    "میرے ساتھی کا انتقال ہوگیا ہے، اس لیے جو 100 دینار ہم نے تمہارے پاس امانت رکھے ہیں، مجھے دےدو-”
    خاتون نے امانت حوالے کرنے سے انکار کردیا اور کہنے لگی:
    ” تم دونوں ساتھیوں نے میرے امانت رکھتے ہوئے یہ شرط رکھی تھی کہ میں تم میں سے ایک کی غیر موجودگی میں مال دوسرے کے حوالے نہ کروں، اس لیے میں امانت تیرے سپرد نہیں کرسکتی”
    اس آدمی نے خاتون کے اہل خانہ اور پڑوسیوں سے مدد طلب کی- ان لوگوں نے اس خاتون سے سفارش کی کہ اس کو امانت دے دو کیونکہ اس کے ساتھی کا انتقال ہوگیا ہے-
    لوگوں کےبےحد اصرار اور سفارش پر اس عورت نے امانت اس شخص کو دے دی-
    ادھر اس بات کو ایک سال اور گذر گیا تو دوسرا شخص جس کو اس کے دوست نے مرا ہوا ظاہر کیا تھا، اس عورت کے پاس آیا اور آکر امانت طلب کی- خاتون نے بتایا:
    "تمہارا دوسرا ساتھی آیا تھا اور اس نے بتایا کہ تمہاری وفات ہوچکی ہے، اس لیے میں نے امانت اس کےحوالے کردی۔”
    وہ شخص اس عورت سے جھگڑنے لگا اور کہا کہ میں تو زندہ سلامت ہوں- میری امانت واپس کرو-
    عورت نے کہا کہ میں تو رقم تمہارے ساتھی کو دے چکی ہوں۔
    اب اس عورت کے خلاف مقدمہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پیش کردیا- عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے دونوں کا مقدمہ سنا اور چاہا کہ اس کا فیصلہ اس آدمی کے حق میں کردیں-
    اچانک انہوں نے کچھ سوچا اور پھر فرمایا:
    ” اس مقدمہ کو ہم علی بن ابی طالب کے سپرد کرتے ہیں continued on the page

Leave A Reply

Your email address will not be published.