اناللہ و انا الیہ راجعون : عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے گھر سوگ کا سماں ، پی ٹی آئی کارکنوں کو افسردہ کر دینے والی خبر آ گئی

اٹک (ویب ڈیسک) رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف سید یاور بخاری کے والد اور قائد تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے چچا ، سابق نگران وفاقی وزیر سید واجد بخاری اور سابق ایم پی اے سید اعجاز بخاری کے بڑے بھائی سید منظور بخاری انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں معروف شیعہ عالم دین نے پڑھائی نماز جنازہ میں رکن قومی و صوبائی اسمبلی میجر طاہر صادق ، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے علاوہ ملک بھر سے تحریک انصاف کے رہنمائوں ، معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی دوسری نماز جنازہ کامرہ گائوں میں ادا کی گئی مرحوم کو وہاں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ یاد رہے زلفی بخاری عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں زلفی بخاری نے اسلام آباد میں عمران خان کی انتخابی مہم بھی سنبھالے رکھی۔ اور پچھے چار ہفتوں سے وہ انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رکناسمبلی طارق خان دریشک انتقال کر گئے، طارق خان ڈیرہ غازی خان سے صوبائی نشست پر کامیاب ہو ئے تھے اور ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 296 راجن پور سے رکن پنجاب اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں موجود تھے جہاں وہ ہفتے کے روز انتقال کرگئے۔

پی پی 296 ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے طارق خان دریشک کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیر اکرام اللہ گنڈاپور سمیت 2 افراد شہید جبکہ6افراد زخمی ہوگئے،سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر مزید شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا۔ اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام خان گنڈاپور سمیت 2 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈاپور انتخابی مہم کے لیے جیسے ہی گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھنے لگے کہ ایک خودکش بمبار نے ان کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اکرام اللہ گنڈا پور، سابق ناظم یو سی درابن نجیب شاہ، ڈرائیور رمضان سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اکرام اللہ گنڈا پور اور ان کا ڈرائیور رمضان شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور حملہ آور کے اعضا قبضے میں لے لیے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر مزید شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ اکرام خان گنڈاپور پی کے 99 سے پیٹی آئی کے امیدوار ہیں جب کہ وہ پی ٹی آئی کی حکومت میں صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے بھائی اسرار اللہ گنڈا پور بھی خودکش حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔اکتوبر 2013 میں ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں ہی خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سمیت 6 افراد شہید اور 13 زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ ہفتے مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے تھے۔(ف،م)

یہ خبر پڑھیں : ’’ ملےی پاکستان کے اس عظما سپوت سے جس نے کروڑوں روپے اور اپنے بومی بچوں کو۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حدےر اشرف نے ایک سال کی چھٹی کوئں لی اور یہ دراصل کس بلا کا نام ہے؟ رؤف کلاسرا نے تہلکہ خزی انکشاف کردیا

Source

Comments are closed.