بینظیر بھٹو مرتضیٰ بھٹو کے قاتل کون اور پاکستان میں وہ واحد شخص جسے ساری تفصیلات کا بخوبی علم ہے ۔۔۔۔پیر پگاڑا کے دھماکی خیز انکشافات اس خبر میں ملاحظہ کریں

جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے سکھر میں جی ڈی اے کے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ آصف زرداری کو بے نظیر، مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کا علم ہے، پیپلز پارٹی نے 10 سال کسان کیلئے کچھ نہیں کیا۔ زرداری نے قوم سے غداری کی۔

سکیورٹی اداروں کی وجہ سے سندھ میں امن قائم ہوا۔ سندھ میں اب جی ڈی اے کی حکومت بنے گی۔ زرداری نے بھٹو فیملی کو سندھ میں ایک ٹکٹ نہیں دیا۔ آصف زرداری نے ٹکٹ نہ دے کر بھٹو خاندان سے بدلہ لیا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی اٹک سے لاہور تک جی ٹی روڈ پر انتخابی ریلی اور اس میں عوام کی شرکت کے بعد پی پی پی نے پنجاب میں 25 جولائی کو کچھ غیر

متوقع نتائج کی امید باندھ لی ہے۔ پی پی پی کا دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی وسطی پنجاب میں مہم کے بعد پارٹی کی حیثیت بحال ہوئی ہے‘ جیالے اپنی جماعت کی جانب متوجہ ہوگئے ہیں اور انہوںنے اپنے ووٹ بینک کو ایک بار پھر حاصل کر لیا ہے۔ پی پی پی کے اٹک سے لاہور تک ریلی میں شریک ……… رہنما ریلی کے جوش وخروش پر خوش نظر آرہے ہیں۔ ایک رہنما نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے

کہا کہ چیئرمین کا استقبال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ سڑک پر نکلے‘ یہ ایک طرح سے وسطی پنجاب میں ایک طرح سے پی پی پی کی بحالی ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب کے عوام کا پی پی پی سے رشتہ اٹوٹ ہے۔ بعض سیاستدانوں کی طرف سے جلسوں میں گالم گلوچ اور بلاول بھٹو کی طرف سے متانت اور بردباری کے اظہار نے بھی عوام کو متاثر کیا ہے اور پی پی پی کے کارکن اس پر بہت مسرور ہیں جس کی قیادت باہر نکلی اور اپنی سٹریٹ پاور کو دکھایا۔(ز،ط)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.