ستمبر میں میری رخصتی ہے۔۔۔۔معروف سیاستدان نے سب کو دنگ کر ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) این 245 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ اس کیس پر سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔ سماعت کے دوران پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یہ میری منکوحہ ہیں، اس میں چھُپانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ ستمبر میں میری رخصتی ہے اور میر رخصتی پوری دنیا دیکھے گی۔ الیکشن کمیشن نے آج ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بیان حلفی جمع کوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کراچی کے حلقہ این اے 245 سے کامیابی حاصل کی ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے این اے 245 سے 56615 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کراچی کے حلقہ این اے 245سے 35247 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ گذشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دوبارہ نوٹس جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے سےمتعلق معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران فریقین کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکا

۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار مرزا فیصل منظور اور پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو چھ اگست تک ملتوی کر دیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا کی تاریخ میں مسلسل تنازعات کی زد میں رہنے کی وجہ سے شہرت پانے والے ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جو ان کے کراچی کے حلقہ این اے 245 سے امیدوار کے طور پر سامنے آنے کے بعد مزید زور پکڑ گئیں۔عامر لیاقت کی دوسری شادی کے حوالے سے مختلف دستاویزات بھی منظر عام پر آئی ہیں تاہم وہ کراچی میں حالیہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں دوسری شادی کا انکار کر چکے ہیں اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں زیر کفالت افراد میں بھی دوسری شادی کا اندراج نہیں کیا ہے۔عامر لیاقت حسین کے شناختی کارڈ نمبر پر ان کا نام عامر حسین ہے اور والد کا نام شیخ لیاقت حسین درج ہے۔ ان کی دوسری شادی کے حوالے سے دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں۔ ان دستاویزات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور ہے، جنہوں نے عامر حسین سے نکاح کے بعد شناختی کارڈ پر شوہر کے نام کی جگہ عامر حسین کا نام درج کرایا ہے۔(ف،م)

Source

Comments are closed.