عمران خان پر بین الاقوامی اعتماد ۔۔۔۔۔پاکستان کو کیا فائدے پہنچائے گا ؟ مجیب الرحمان شامی نے پیشگوئی کر دی

لاہور (ویب ڈیسک)سینئر صحافی اور کہنہ مشق تجزیہ کارمجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان پر بین الاقوامی اعتماد پاکستان کا اثاثہ ثابت ہو سکتا ہے ۔نجی نیوزچینل کے پروگرام ”ٹونائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ

اس وقت عمران خان کی حکومت کیلئے بہت سی مشکلات نظر آتی ہیں ۔ ان کی حکومت کو ایک مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے تعلقات فوج سے ٹھیک رہنے چاہئے ورنہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ملک میں محاذ آرائی کی فضا پیدانہیں ہونی چاہئے ، تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے بھی ایسا ہی خلا پیدا کرے جیسا ایم کیو ایم کیلئے پیدا کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا عمران خان کی شخصیت پر لوگ اعتماد کرتے ہیں اور ان پر بین لاقوامی اعتما د پاکستان کا اثاثہ بن سکتا ہے ۔عمران خان کوپاکستان کا وزیر خارجہ سوچ سمجھ کر منتخب کرنا پڑے گا ۔ اس حوالے سے نوازشریف پر تنقید ہوتی رہی ہے لیکن ان کو ایک خدشہ تھا کہ اگر وزیر خارجہ مقرر کیا جائیگا تو وزارت خارجہ ان کے ہاتھ سے نکل جائیگی لیکن عمران خان کو ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جو طاقتیں اس وقت ڈرامے کی طاقت رکھتی ہیں وہ اس وقت عمران خان کے دائیں طرف ہیں اسلئے مجھے امیدہے کہ سپیکر کا انتخاب ہوجائیگا چاہئے کتنا ہے خفیہ کیوں نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخاب میں پیپلز پارٹی نے کچھ کھویا نہیں ہے البتہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی قیادت پیپلز پارٹی کے پاس نہیں رہے گی ۔(ش۔ز۔م)

Source

Comments are closed.