قومی اسمبلی سے ملنے والی پہلی تنخواہ اس کام کے لیے جمع کرواؤں گی۔۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے ایسا اعلان کر دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستا ن تحریک انصاف کی سینئر رہنما و اُمیدوار رکن قومی اسمبلی ( خوا تین مخصو ص نشست ) ڈاکٹر سیمی بخا ری کی جا نب سے کا رکنو ں کے اعز ا ز میں سوئی گیس سوسائٹی کیمو نٹی سنٹر میں بر نچ کا اہتما م کیاگیا ‘
جس میں آپا صادقہ ‘ میجر (ر) سکند ر مسعور بٹ ‘ ثروت گو ہر ‘ ڈاکٹر نوشین حامد‘ ڈاکٹر عبد الرحمان‘میجر (ر) خالد‘ رانا اختر حسین ‘ مقد سہ ایاز ‘ رضوان ایاز‘ طاہررشید بھٹی ‘ سیما انوار‘ علی رضا ہاشمی ‘ افروز انوار‘ تسنیم صادق‘ اعظم ملک‘ فرید ہ بابر‘ نیلم حیات‘ نسیم زہرہ ‘ رفعت شاہین‘ اویس لو دھی ‘ راجہ عابد یو نس‘ فر حت رسا ل ‘ سعد یہ سہیل ‘ شوانہ بشیر ‘ مسز حامد خان‘ ڈاکٹر انیسہ فاطمہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔تقریب سے شرکاء سے خطا ب کر تے ہوئے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا قیمتی سرما یہ ہیں میں آپ سب کا شکر یہ ادا کر تی ہو ں ‘ عمران خا ن عوامی لیڈر ہیں ‘پاکستا نی قوم اپنی حقیقی منز ل سے دور نہیں آنے والا دور ترقی اور خو شحالی کے راستے کھولے گا ‘ کر پٹ خاندان اپنے منطقی انجا م کو پہنچ رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں تحر یک انصاف کا حصہ ہو ں ‘ایم این انے بن کر اپنی پہلی تنخواہ ڈیم بنا نے کے فنڈ میں دوں گی ‘ (ن) لیگ الیکشن میں دھاند لی کا رونا رو کر
عوام کی ہمددری حا صل کرنے کی ناکام کو شش کر رہی ہے ووٹ کو عز ت دو کا نعر ہ لگانے والے اب عوامی مینڈیٹ کی توہین کیو ں کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اصل چہر ہ عوام کے عیا ں کر دیا ہے اب کھوکھلے نعر وںاور ڈنگ ٹپا ؤ پالیسیوں اورما ل بنا ؤ کا پروگرام کا وقت گز ر چکا ہے ایماندار اور صاف ستھر ی ٹیم کے ساتھ عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھا لیں گے اور ملک کو درپیش بحرانو ں سے نکا ل کر تر قی کی راہ پر گا مز ن کریں گے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر سیمی بخاری کیجانب سے غریب اور نادار افراد میں استعمال شدہ اشیاء بانٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا بیدیاں روڈ اسماعیل پورہ میں ڈاکٹر سیمی بخاری عرصہ دراز سے علاقہ مکینوں کیلئے فری ڈسپنسری چلارہی ہیں۔ مستحق افراد کی مزید مدد کی غرض سے دیوار مہربان کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نادار افراد میں جوتے، کپڑے، لیڈیز پرس سمیت ننھے بچوں میں کھلونے بانٹے گئے۔ڈاکٹر سیمی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غریبوں کی سہولت کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا جبکہ دیوار مہربانی کا مقصد انہی نادار افراد کی مدد کرنا ہے۔(ف،م)
Comments are closed.