پاکستان کے 5 حلقوں میں عمران خان نے الیکشن لڑنے پر کتنی رقم خرچ کی ؟ ناقابل یقین اعداد شمار
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان کے5 حلقوں کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمشن میں جمع کرا دی گئیں،عمران خان نے کسی حلقے میں بھی 40 لاکھ سے زائد رقم خرچ نہیں کی،عمران خان کے پانچوں حلقوں میں مجموعی طور پر 2 کروڑ خرچ ہوئے۔انتخابی اخراجات کی زیادہ رقم عمران خان کے
اکائونٹ سے ادا گئی،زیادہ رقم پوسٹرز، بینرز ، پمفلٹس اور ڈورٹو دور مہم پر خرچ ہوئی،جس سے جو خریدا، جو تیار کرایا اس کی پرچیاں بھی تفصیلات میں لف کی گئیں،عمران خان کے حلقوں میں مالی معاونت کرنے والوں کی تفصیل بھی شامل ہے، سب سے کم اخراجات میانوالی میں 36 لاکھ روپے ہوئے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین پیر امجد حسین پچھلے دنوں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پاکستان گئے تو انہوں نے پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں اور اوورسیز پاکستانیوں خاص طور پر کویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حوالہ سے بات چیت بھی کی۔کویت واپسی پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے کویت کیلئے پاکستانیوں کے ویزوں کی بندش ختم کرانے کیلئے کام کر رہےہیں،پاکستان میں پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے بعد امید کرسکتے ہیں کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ پیر امجد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک عرصہ سے اس مسئلہ پر کام کر رہی ہے،یہ بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے خاص طور پر فیملی ویزے نہ ملنے کی وجہ سے بڑے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
رواں سال مارچ میں رکن قومی اسمبلی شہر یار آفریدی کویت تشریف لائے تو ان کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی ، سفیر پاکستان غلام دستگیر سے ان کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا، سفیر پاکستان نے انہیں اس حوالے سے مکمل طور پر بریف کیا، شہر یار آفریدی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پاکستان جاکر چئیرمن پی ٹی آئی سے بات کریں گے اور جب پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی تو پاکستانیوں کے لئے کویتی ویزوں کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعداسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی،چوہدری اعجاز سابق ایم این اے ،مانسہرہ سے نومنتخب قومی اسمبلی صالح محمد، اسلام آباد این اے53 سے یوسی کے چئیرمین علی نواز بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نےشاہ محمود قریشی سے پاکستانی ویزوں کے حوالہ سے بات کی جو انہوں نے بڑے غور سے سنی،انہوں نے یقین دلایا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔پیر امجد حسین نے بتایا کہ جب ان کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی تو اس وقت بھی انہوں نے یقین دلایا تھا کہ حکومت میں انے کے بعد یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ پیر امجد حسین نے کہا کہ کویت اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پروفیشنل کالجز میں نشستیں مخصوص ہونی چاہئیں،خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے میڈیکل کالج اور انجیئرنگ یونیورسٹی کی تجویز پر بھی انشاللہ کام ہوگا۔ (ش۔ز۔م)
Comments are closed.