1دن کا بچہ دفن ہونے کے بعد قبر میں زندہ ہو گیا،بعد میں کیا ہوا؟جس سے گھر والے غمگین ہو گئے

بھارت میں ڈاکٹروں نے نوزائیدہ بچے کو مردہ قرار دے دیا اور جب رشتہ داروں نے بچے کو مٹی میں دفن کر دیا تب بچے کی قبر سے رونے کی آواز آئی۔ بچے کے رونے کی آواز سن کر اہل خانہ نے نوزائیدہ کو قبر سے باہر نکالا اور اسے سپتال کے لے کر آئے۔ لیکن تب تک زیادہ خون بہنے کی وجہ سے بچہ کی موت ہو گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صدر اسپتال کے ایس این سی یو وارڈ کا ہے۔متوفی بچے کے والد کا نام نیرج پرساد ہے۔ وہ تھاوے کے پٹھوری کے رہنے والے ہیں۔ نیرج کی بیوی دویا کماری کو درد زہ کے بعد اس کے بچے کو منگل کو صدر اسپتال کے ایس این سی یو وارڈ میں بھرتی کرایا گیا۔ یہاں سے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کرشنا کمار نے بچے کو مردہ قرار دیتے ہوئے اسے دفن کرنے کی صلاح دی۔ڈاکٹر کے مشورہ کے بعد اہل خانہ نے اپنے گاو¿ں کے باہر کھیت میں بچے کو

دفن کر دیا۔ دفن کرنے کے بعد اچانک بچے کی آواز قبر سے سنائی دینے لگی، جس کے بعد گھر والوں نے جلدی سے قبر سے مٹی ہٹا کر بچے کو باہر نکالا۔بچے کی نانی مدھو دیوی کے مطابق، جیسے ہی بچہ کو قبر سے باہر نکالا گیا، اس کا دھڑکن چل رہا تھا اور وہ بچہ رو رہا تھا۔ ان کے مطابق، جیسے ہی بچہ کو لے کر دوبارہ صدر اسپتال میں آئے تو مسلسل خون بہنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.