’میں نے روزانہ صبح اُٹھتے ہی 1 لٹر پانی پینا شروع کردیا، ایک مہینے تک مسلسل یہ کام کیا تو میرے جسم میں۔۔۔‘ اس سے کیا تبدیلی آئی؟ جان کر آپ بھی یہ اپنی عادت بنالیں
پانی تو ہم سب پیتے ہیں لیکن بھارتی شہری رشی یادیو کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک ماہ تک پانی کا استعمال کچھ ایسے انداز میں کیا ہے کہ اس خالص اور فطری مشروب نے ان کی زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے۔
رشی کا کہنا ہے کہ ”میں ایک ملازمت پیشہ مصروف آدمی ہوں اور اپنی صحت کے بارے میں ہمیشہ متفکر رہا ہوں۔ ایک روز جب میں بیوٹی سیلون میں تھا تو وہاں موجو د ایک ماہر نے مجھے بتایا کہ میری جلد بہت خشک ہوچکی ہے۔ اس نے روئی سے میری جلد کو صاف کرنا چاہا تو روئی کے باریک ریشے میری خشک جلد کے ساتھ اٹکنے لگے جس پر مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔ گھر آکر میں نے اپنی حالت پر غور کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ ناصرف میری جلد کی دلکشی ختم ہوچکی تھی بلکہ بالوں میں بھی چمک نہیں تھی اور آنکھیں بھی مرجھائی ہوئی نظر آتی تھیں جبکہ میرا جسم بھی بے ڈھنگا نظر آرہا تھا۔ میں نے اپنی حالت بہتر کرنے کیلئے انٹرنیٹ پر مطالعے کا آغاز کیا تو چند گھنٹے میں ہی اس نتیجے پر پہنچ گیا کہ پانی میرے تمام مسائل کا حل ہے۔
میں نے ایک تجربے کا آغاز کیا اور روزانہ صبح کے وقت ایک لیٹر پانی پینا شروع کردیا۔ میں صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی نہیں پیتا تھا بلکہ ایک لٹر پانی پیتا تھا۔ شروع میں تو مجھے یہ کام مشکل محسوس ہوتا تھا لیکن ایک ہفتے بعد صبح بیدار ہونے پر مجھے خود ہی پیاس محسوس ہورہی ہوتی تھی۔ چند دن بعد ہی میں نے اپنی صحت میں واضح تبدیلیاں دیکھنا شروع کردیں۔ پہلی بات تو یہ ہوئی کہ میں دن بھر سستی کا شکار رہتا تھا جو اب بالکل ختم ہوچکی تھی۔ میں اپنے مصروف شیڈول کے باوجود دن بھر تروتازہ رہنے لگا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ میرا ذہن بھی پہلے کی نسبت زیادہ چاق و چوبند تھا اور میں خود کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتا تھا۔ اگرچہ مجھے واش روم جانے کی ضرورت اب زیادہ محسوس ہوتی تھی لیکن قبض کا مسئلہ بالکل ختم ہوگیا تھا اور میری جلد کی چمک اور تروتازگی میں نظر آنے والا فرق تو ہر کسی نے محسوس کیا تھا۔
مجھے یہ کہنے میں کوئی تعامل نہیں کہ بعض اوقات ہمارے آس پاس موجود عام سی چیزیں ہماری زندگی بدل سکتی ہیں، لیکن کس طرح پانی ہماری صحت اور زندگی میں غیر معمولی تبدیلی لاسکتا ہے اس کا تو مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا۔“