100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر دراصل کتنے پیسے کٹیں گے اور کتنے ملیں گے؟ موبائل کمپنیوں نے حیران کن اعلان کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تمام موبائل کمپنیز نے کارڈ پر ٹیکس بحال کرتے ہوئے عملدرآمد بھی شروع کر دیا ہے اور صارفین ایک مرتبہ پھر پورے بیلنس کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر ملنے والی رقم سے متعلق مختلف دعوے کئے جا رہے تھے۔ بعض حلقوں کا کہنا تھا کہ 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر صرف 62 روپے ملیں گے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی شرح کو مدنظر رکھا جائے تو 100 روپے عوض 66 روپے ملیں گے تاہم اب موبائل کمپنیوں نے تمام ابہام دور کر دیا ہے اور صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے صحیح معلومات فراہم کر دی ہیں۔

موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو بھیجے گئے ایس ایم ایس پیغامات میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اب ریچارج پر 12.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس اور استعمال پر 19.5 فیصد (ایف ای ڈی) لاگو ہو گی اور 10 فیصد ایڈمن فیس بھی ہو گی جس کے بعد صارفین کو 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 76.94
روپے ملیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.