بیوی سے علیحدگی کے بعد شوہر کی اپنی ہی بیٹی سے زیادتی، بچی کا میڈیکل کروایا گیا تو ایسا انکشاف کہ سب ہل کر رہ گئے

گیارہ سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی پر باپ کو گرفتار کر لیا گیا ، تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ بابکوال کے نواز کی شادی نسرین سے ہوئی جن کے دو بیٹے اور ایک گیارہ سالہ بیٹی ہے ، میاں بیوی میں گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے علیحدگی ہوگئی ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق بچے والد کے پاس تھے گذشتہ روز گیارہ سالہ (ص) نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اسکا والد اسکے ساتھ گندے کام کرتا ہے جس پر نسرین نے فوری پولیس کی مدد سے بچی کا میڈیکل کرایا تو رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر اس نے اپنے سابق شوہر نواز کیخلاف تھانہ فیروز والہ میں مقدمہ درج کرادیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سب انسپکٹر غلام حسین کا کہنا ہے کہ باپ بیٹی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.