ہوش اڑا دینے والی خبر : گیارہ شوہر رکھنے والی خاتون بے نقاب ، انجام کیا ہوا ؟ جانیے
شدت پسند تنظیم الشباب کا کہنا ہے کہ ان کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کر دیا ہے۔شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔بی بی سی کے مطابق صومالیہ کے جنوبی
قصبے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ الشباب کے جنگجوؤں نے مذکورہ خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔ الشباب کی نیوز سائٹ کے مطابق جب شکری عبداللہی کو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ’صحت مند‘ تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ جب شکری عبداللہی اور اس کے قانونی شوہر سمیت نو دیگر
شوہروں کو عدالت میں لایا گیا تھا اور ان میں سے ہر ایک کا کہنا تھا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔واضح رہے کہ صومالیہ کا بڑا علاقہ الشباب کے زیرِ کنٹرول ہے اور یہ تنظیم دارالحکومت موغادیشو میں قائم مرکزی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اکثر حملے کرتی رہتی ہے۔ الشباب صومالیہ میں ’مغرب نواز‘ حکومت کا تختہ الٹ کر شریعت کا نفاذ کرنا چاہتی ہے۔(ع،ع)