12ربیع الاول اب کس طرح منا یا جائے گا؟حکومت نے بڑا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے آئندہ 12ربیع الاول کو شا یا ن شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں تمام صوبوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔آج وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ میں مشائخ اور علما کے ساتھ مسلسل بذاتِ خود رابطے میں رہوں گا، ہم پر امن اسلام کے امیج کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور
ﷺکی سیرت طیبہ کے پیغامِ رحمت کو اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے، مجھے ریاستِ مدینہ کے قیام کے لئے علما کرام اور دینی طبقات کی مشاورت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر فیصلہ ہوا آئندہ 12ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا جس کے سلسلے میں تمام صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد میں دو روزہ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں امامِ کعبہ، جامعتہ الاظہر کے وائس چانسلر، شام کے مفتی،
عراق اور تیونس کے علماکرام حضورﷺکی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے۔ سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر تحقیقی اور تصنیفی کام کو حکومت کی سرپرستی میں فروغ دیا جائے گا،اتحادِ امت اور بین الامذاہب ہم آہنگی کی مہم کو تیز کیا جائے گا۔