13 سالہ بچے کے ساتھ قاری صاحب نے ایسا کام کردیا کہ بیچارہ گھر چھوڑ کر ہی بھاگ گیا

13 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، فیصل آباد کا ارسلان اغوا نہیں ہوا تھا بلکہ قاری صاحب کے خوف سے گھر چھوڑ کر بھاگا تھا، پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے 13 سالہ بچے ارسلان کے اغوا کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کی تو وہ لاہور میں داتا دربار سے مل گیا جسے بعد میں والدین کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارسلان خود گھر چھوڑ کر بھاگا تھا اور اس نے جاتے ہوئے والدین کے نام خط بھی چھوڑا تھا لیکن اس کے باوجود والدین نے اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔

گھر سے بھاگنے والے ارسلان نے خط میں لکھا تھا کہ اس کا استاد قاری احسان روزانہ اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، والد کی ڈانٹ کے خوف سے انہیں بتانے کے بجائے وہ گھر چھوڑ کر جارہا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.