13سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والی استانی کے شوہر نے بچے کے والدین سے ایسی درخواست کردی کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
امریکہ میں استانی نے 13سالہ بچے کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا دیا ،والدین کو پتہ لگا تو استانی کے شوہر نے بچے کے والدین سے پولیس کویہ بات نہ بتانے کی درخواست کردی ،معاملہ عدالت پہنچ گیا ۔
تفصیل کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں خاتون ٹیچر نے کلاس روم مے 13سالہ بچے کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا دیا ۔27سالہ استانی میرڈ برٹنی اور بچے کے درمیان نا جائز تعلقات کا والدہ
کو اس وقت پتہ لگا جب اس نے اپنے بیٹے کے موبائل پر بے ہودہ میسجز دیکھے ۔برٹنی کو بچے کے ساتھ جنسی ہراسگی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔تفتیش کے بعد پتہ لگا کہ برٹنی نے بچے کو تین بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا یا ۔بچے کے والدین نے بتا یا کہ برٹنی کے شوہر نے انہیں یہ معاملہ پولیس کو نہ بتانے پر زور دیا ۔معاملہ عدالت میں پہنچ گیا ہے ،بچے کے والدین کو امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا ۔