ایک ہی علاقے میں 14 خواتین کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ان کے ساتھ زیادتی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 1978میں ٹروڈی ایڈمز نامی 18سالہ لڑکی ڈانس کلب سے نکلی اور کسی سے لفٹ لی جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی۔ چار بار انویسٹی گیشن ہونے کے باوجود آج تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، تاہم اب اس علاقے سے 14مزید خواتین ایسی سامنے آ گئیں ہیں جنہیں ایک ہی طریقے سے آنکھوں پر پٹی باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان خواتین کے سامنے آنے کے بعد ٹروڈی ایڈمز کا کیس ایک بار پھر کھول دیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں کوئی سیریل جنسی درندہ ہے جو پے درپے خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اور ممکنہ طور پر ٹروڈی ایڈمز کو بھی اسی نے غائب کیا ہو گا۔

جنسی زیادتی کے الزام کے ساتھ سامنے آنے والی ان تمام خواتین کا کہنا ہے کہ انہوں نے مونا ویلے روڈ پر لفٹ لی۔ سبھی کے مطابق جس گاڑی کو انہوں نے روکا اس میں دو مرد سوار تھے۔ وہ اس گاڑی میں بیٹھ گئیں اور تھوڑی دور جا کر ایک مرد نے پستول نکال کر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ دی اور پھر ان دونوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ان خواتین نے یہ بھی بتایا کہ ان مردوں کی عمریں 50سال سے زائد تھیں اور انہوں نے دھمکی دی

تھی کہ اگر اس واقعے کی پولیس کو رپورٹ کی تو تمہیں اور تمہاری فیملی کو جان سے مار دیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ”ان 14واقعات کا ٹروڈی ایڈمز کے کیس سے کائی نہ کوئی تعلق ضرور ہے۔ جب سے ٹروڈی کا کیس دوبارہ کھولا گیا ہے ، ان چودہ خواتین کے علاوہ بھی متعدد خواتین اس سے ملتی جلتی کہانیوں کے ساتھ ہمارے پاس آ رہی ہیں تاہم ان میں سے اکثر اپنی شناخت خفیہ رکھنا چاہتی ہیں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.