14 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرکے 7 ماہ تک زیادتی، حاملہ ہوگئی… پھر بھی کوئی کیس وکیل کیس لینے کو تیار نہیں

فرید کوٹ کے علاقہ میں چار اوباش نوجوانوں نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش کی 14 سالہ بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم بلیک میل کرکے بچی کو مختلف اوقات میں بار بار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، زیادتی سے بچی حاملہ ہوگئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقہ فرید کوٹ کے رہائشی شریف ولد محمد علی کی بھانجی کو چند ماہ قبل بازار جاتے ہوئے اوباش ملزمان سجاد، ابوبکر، نوید اور ارسلان وغیرہ نے اپنے پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے ہمراہ کے زور پر زبردستی ایک زیر تعمیر مکان میں لے گئے جہاں زبردستی اجتماعی زیادتی کی گئی۔ بعدازاں ملزمان مختلف اوقات کار میں اس کو بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس سے لڑکی حاملہ ہوگئی۔

متاثرہ خاندان نے ڈی پی او حسن علوی کو وقوعہ سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے فوری طور پر ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان کو مقدمہ درج کرنے اور خاندان کو انصاف کی فوری فراہم کی ہدایت کردی۔ بااثر ملزمان سات ماہ تک زیادتی کرتے رہے، اس دوران انہوں نے ویڈیوز بھی بنائیں جس کے ذریعے وہ بچی کو بلیک میل کرکے بار بار یہ بھیانک گناہ کرتے رہے یہاں تک حاملہ ہوگئی۔

بچی کے ورثاءکا کہنا ہے کہ ملزمان اتنے بااثر ہیں کہ کوئی ان کی وکالت کرنے کو بھی تیار نہیں ہے، ہماری چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.