15 سالہ دولہا اور 14 سالہ دلہن، ایک شادی جس نے طوفان برپا کردیا

دنیا کے کئی ممالک میں کم عمر بچوں کی شادی کی روایت قصہ¿ پارینہ بن چکی ہے تاہم اب بھی کئی ملک ایسے ہیں جہاں یہ چلن عام ہے۔ انہی میں سے ایک مصر بھی ہے جہاں گزشتہ دنوں ایک اور کم عمر لڑکے لڑکی کی شادی ہوئی جس نے ملک میں طوفان برپا کر دیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ شادی 15سالہ لڑکے فارس اور 14سالہ لڑکی نادا کی تھی۔ دولہا دلہن دونوں ابھی سکول میں پڑھتے ہیں اوران کی شادی کر دی گئی ہے۔

تقریب کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن ایک صوفے پر اکٹھے ہوتے ہیں اور دونوں کے خاندان والے اردگرد کھڑے ہوتے ہیں۔ مصر میں اگرچہ شادی کی کم از کم قانونی عمر 18سال ہے تاہم مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی طرح یہاں بھی گاہے کم عمر شادی کی خبریں آتی رہتی ہیں، جن

پرمصری عوام کی طرف سے بھی شدید ردعمل سامنے آتا ہے۔ اس شادی پر بھی مصر میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگ سوشل میڈیا پر ان والدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔ اس تنقید پر فارس کی والدہ نے ڈی ایم سی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے کچھ غلط نہیں کیا۔ نادا کے والدین اور ہم رشتہ دار ہیں اور ہم نے اپنے بچوں کی شادی کی ہے۔ ہمارے بچے ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.