16 سالہ کنواری لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیا تو کون قریبی ترین شخص ہی بچے کا باپ نکلا؟ ایسا غیر اخلاقی انکشاف کہ پولیس والوں کا بھی رنگ لال ہوگیا

بھارت جنسی جرائم کی غیر معمولی تعداد کے باعث تو ساری دنیا میں بدنام ہے ہی لیکن اس ملک میں رونما ہونے والے جنسی جرائم کا ایک اور المناک پہلوُ ان کی وحشیانہ نوعیت ہے۔ کبھی کسی نوجوان لڑکی کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے تو کبھی کسی

کم عمر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا جاتا۔ اب ایک اور ایسا ہی بھیانک واقعہ سامنے آیا ہے جسم میں ایک نوعمر لڑکی کو اس کے اپنے بھائی نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں لڑکی حاملہ ہوئی اور اب ایک بچی کی ماں بھی بن گئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ بھیانک واقعہ چندی گڑھ شہر کے ایک گاﺅں میں پیش آیا۔ بدقسمت لڑکی کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے جبکہ اس کی عصمت دری کرنے والا اس کابھائی 17 سال کا ہے۔ لڑکی کا کہناہے کہ اس کے بھائی نے متعدد بار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر خاموش کروائے رکھا۔ دو دن قبل اس کے ہاں گھر میں ہی ایک بچی کی پیدائش ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش کے بعد لڑکی کے والدین اسے لے کر شہر چلے گئے اور وہاں اسے ایک گھر کے دروازے کے سامنے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گھر والوں نے نومولود کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا جس کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ پولیس نے بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے بدبخت بھائی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نومولود بچی کو گورنمنٹ ملٹی سپیشلٹی ہسپتال چندی گڑھ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.