بھارت میں 16سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد حیوانیت کی نئی مثال کر دی

شائننگ انڈیا کا راگ الاپنے والا بھارت خواتین کے لیے غیرمحفوظ ملک بن گیا، ریاست جھاڑکھنڈ میں16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد بے دردی سے زندہ جلادیاگیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ میں لڑکی کو عصمت دری کے بعد زندہ جلا دیا گیا جبکہ پولیس نے 14 ملزمان کو حراست میں لے لیاتاہم اصل ملزم تاحال آزاد ہے اورمتاثرہ خاندان انصاف کے لیے سڑکوں پر آگیا۔

ملزمان نے 16سالہ لڑکی کوگھر میں اکیلے پاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔جس پر مقامی پنچائت نے ملزمان کو معمولی سز ا کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔سز املنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور اگلے روز دن دیہاڑے لڑکی کو گھر میں بند کرکے آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات روز بروز شدت اختیار کرر ہے ہیں ،پہلے بھی ایک واقعے جس میں اسکول جانے والی طالبہ کوبس میں زیادتی کے بعد قتل کردیاگیاتھا جبکہ بھارتی قانون نافذکرنے والے ادارے جنسی تشددکے واقعات میں بے بس نظر آتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.