17 سالہ لڑکے نے دسویں میں فیل ہونے پر غصے میں آکر 35 جہاز بنادیے، پورے ملک میں دھوم مچ گئی

بھارتی ریاست گجرات میں دسویں کے امتحان میں فیل ہونے والے طالبعلم نے 35 چھوٹے جہاز بنا کر پورے ملک میں تہلکہ مچادیا۔

بھارتی خبر ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل کے مطابق ریاست گجرات کے شہر برودہ سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ پرنس پنچال نامی نوجوان دسویں کے امتحان میں 6 مضامین میں فیل ہوگیا تھا۔ امتحان میں فیل ہونے پر اس نے انٹرنیٹ کی مدد سے 35 چھوٹے جہاز بنادیے۔

پرنس پنچال کے بنائے ہوئے طیارے انتہائی ہلکے وزن کے ہیں جو شاندار طریقے سے پرواز کرتے ہیں، ان جہازوں کو ریموٹ کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اس نے پہلا جہاز پینا فلیکس میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کی شیٹ کی مدد سے بنایا تھا ۔

پرنس پنچال کا کہنا ہے کہ وہ دسویں کا امتحان پاس کرنا چاہتا ہے لیکن جب پڑھنے کیلئے بیٹھتا ہے تو اس کا سر بھاری ہونے لگتا ہے۔ ’ میری کالونی میں رہنے والے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ یہ تارے زمین پر فلم والا لڑکا ہے۔‘

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.