18 سال کی عمر کے بعد ہر ہفتے 1 لاکھ روپے ملیں گے وہ بھی مفت ایک چیز نے نوجوان لڑکی کی زندگی ہی بدل دی
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی اٹھارہویں سالگرہ کا دن قریب آیا تو اس نے سوچا کہ سالگرہ منانے کے لئے کچھ خریداری ہی کر لی جائے۔ جب وہ خریداری کرنے گئی تو سوچا کہ سالگرہ کی خوشی میں لاٹری کا ٹکٹ ہی خرید لیا جائے۔ اور جب لاٹری کے نتائج کا اعلان سامنے آیا تو پھر تو کچھ سوچنے کی ضرورت ہی باقی نا رہی کیونکہ وہ لاٹری جیت کر ارب پتی ہو چکی تھی۔
چارلی لیگارڈ نامی اس خوش قسمت لڑکی کو لاٹری کمپنی کی جانب سے یہ آپشن دی گئی تھی کہ وہ سات لاکھ 80 ہزار ڈالر (تقریباً 8کروڑ پاکستانی روپے) یکمشت لے سکتی ہے یا دوسری صورت میں عمر بھر کے لئے ہر ہفتے ایک ہزار ڈالر (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) وصول کر سکتی ہے۔ ایک فنانشل ماہر سے رائے لینے کے بعد چارلی نے ہر ہفتے ایک ہزار ڈالر لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس طرح وصولی پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ چارلی کا کہنا تھا کہ وہ بڑے بڑے خواب نہیں رکھتی، بس فوٹوگرافی کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے اور خواہش ہے کہ نیشنل جیوگراف کے لئے کام کر سکے۔