19 سالہ بھارتی لڑکی کے ساتھ 12 مردوں کی 8 گھنٹے مسلسل جنسی زیادتی، یہ کرنے والے کون تھے؟ ایسا انکشاف کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔

بھارت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے جہاں اوباش لڑکیوں کو بھرے بازار سے اٹھا کر لے جاتے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں، حتیٰ کہ چلتی بسوں میں بھی خواتین کی عصمت دری کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اب وہاں سے ایک فوجی کے درجن سے زائد مردوں کے ساتھ مل کر ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کی ایسی انسانیت سوز خبر آ گئی ہے

کہ شیطان بھی شرما کر رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر مہندر گڑھ میں پیش آیا جہاں 19سالہ طالبہ بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ حاضر سروس فوجی پنکج نے نیشو ، منیش اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اسے اغواءکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔

وہاں ملزمان نے لڑکی کو نشہ آور ادویات دیں اور 8گھنٹے تک اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے ساتھ درجن سے زائد مردوں نے زیادتی کی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملزمان لڑکی کو اغواءکرکے وہاں سے لگ بھگ 25میل دور کسی مقام پر لے گئے اور آٹھ گھنٹے بعد اسے بے ہوشی کی حالت میں واپس اسی بس سٹاپ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ وہاں ایک شخص نے لڑکی کو

فٹ پاتھ پر پڑے دیکھا جو اسے پہچانتا تھا، اس نے اس کے گھر والوں کو فون کرکے اطلاع دی۔لڑکی تاحال ہسپتال میں ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔لڑکی کی ماں نے بتایا ہے کہ لڑکی کے گلے میں شدید درد ہے اور وہ بات کر پا رہی ہے اور نہ ہی کوئی چیز نگل رہی ہے۔ لگتا ہے انہوں نے اسے گلے سے دبوچ رکھا تھا جس کے باعث گلے کی یہ حالت ہوئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.