19 سالہ لڑکی کو پیٹ میں درد اور الٹیاں آنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن جب ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیا تو کیا دیکھ کر حیران رہ گئے ؟ جانئے

روس میں ڈاکٹروں نے سرجری کے دوران نوجوان لڑکی کے پیٹ سے دو کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال دیا ہے ۔

روسی میڈیا کے مطابق 19 سالہ لڑکی کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی تاہم اسے زیادہ طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ،ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ لڑکی کو کھانے کے فوری بعد الٹی ہو جاتی تھی جس کے باعث وہ کافی کمزور محسو س کرنے لگی تھی ،ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹروں نے لڑکی کے کئی قسم کے ٹیسٹ کیے جس کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں کوئی ٹھوس چیز ہے جو کہ ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔سرجن کی ٹیم نے تمام ٹیسٹ کے بعد جب لڑکی کا آپریشن کیا تو

وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ اس کے پیٹ میں وہ ٹھوس چیز 2 کلو وزنی بالوں سے بنی ہوئی بال یا گچھا تھا جو 20 انچ چوڑا تھا۔لڑکی کا آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں بہت سے بچوں کی یہ عادت ہوتی ہے جس میں وہ اپنے بالوں کو منہ میں لینے اور چبانے کے عادی ہوتے ہیں، یہ عادت زیادہ تر نوجوان لڑکیوں میں پائی جاتی ہے جو کہ اکثر بالوں کو منہ میں لیتے ہوئے یا چباتے ہوئے نِگل بھی لیتی ہیں۔لڑکی کی والدہ کے مطابق آپریشن کے بعد ان کی بیٹی اب مکمل طور پر صحت یاب ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.