پاکستانیوں کے مزے ختم ۔۔یکم دسمبر سے عوام پر کیا چیز لاگو کی جا رہی ہے ؟ عدالت نےہنگامی ا حکامات جاری کر دیے
لاہور ہائیکورٹ نے یکم دسمبر سے موٹرسائیکل سفر کرنے والے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا ہے اور ہدایت کی کہ اس پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرکے ان کا چالان کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے درخواست پر سماعت کی تو سی ٹی او لاہور نے ہیلمٹ کی پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق ہیلمٹ کی
پابندی نہ کرنے پر 2 لاکھ سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ یکم دسمبر سے موٹرسائیکل پر سوار دونوں سواریوں کیلئے یلمیٹ پہننے کی پابندی پر عمل کرایا جائے اور اس کی خلاف کرنے پر چالان کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ موٹر سائیکل پر سائیڈ مرر نہ لگانے والوں
کے خلاف بھی کریک ڈاون کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو سی ٹی او نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ٹریفک قوانین پر یکم دسمبر سے سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہوسکے۔