یکم جنوری سے ڈیزل 25روپے سستا جبکہ پٹرول 10,12نہیں بلکہ اکھٹا کتنے روپے سستا، جان لیں

یکم جنوری سے ڈیزل 25روپے سستا جبکہ پٹرول 10,12نہیں بلکہ اکھٹا کتنے روپے سستا، جان لیں۔۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں حکومت سستے داموں تیل خرید کر عوام کو مہنگا ترین فروخت کر رہی ہے، یکم جنوری 2019 ء سے پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 25 روپے سستا کیا جائے ، حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع فوری بند کرے ۔منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے

خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ عمران خان حکومت نے عوام کی توقعات کو مایوسی اور فکری انتشار کی جانب دھکیل دیاہے۔ حکومت نے فساد ، غیر جمہوری اور بد تہذیبی و تکبر کا ایسا رویہ

اختیار کیاہے جس سے جلد واپسی ممکن نظر نہیں آ رہی ۔ عوام اور ریاستی نظام کے لیے ایک سال کے بعد صبر کے پیمانہ کو کنٹرول کرنا ممکن نہ رہے گا ۔حکومت نے مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت ، بے حیائی و فحاشی پھیلانے کی رفتار کو تیز کردیاہے ۔ مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کے دعوے محض فریب ہی ہیں عملاً کوئی پیش رفت نہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کو دیوار سے نہ لگائے ۔ سندھ میں گورنر راج کا نفاذ پورے جمہوری نظام کے لیے زہر قاتل

ثابت ہوگا ۔ حکومت کے لیے آمرانہ طرز عمل اور کنٹرولڈ جمہوری پارلیمانی نظام موت کا پروانہ بنے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی جنوری سے رابطہ عوام مہم کو منظم کرنے کے لیے کراچی ، لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، ملاکنڈ ، سکھر ، لاڑکانہ ، کوئٹہ ، گوادر میں تاریخ ساز ورکرز کنونشنز کا آغاز کر رہی ہے ۔ لیاقت بلوچ نے امرائے صوبہ مشتاق احمد خان ، محمد حسین محنتی ، امیر العظیم ، ڈاکٹر سید وسیم اختر ، ڈاکٹر طارق سلیم کے ساتھ ورکرز کنونشنز پروگراموں کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.