شاد باغ میں دو بیٹیوں اور ماں کے قتل کیس کی تفتیش میں دنگ کر ڈالنے والا انکشاف ۔۔۔۔ قاتل نے مقتولین کو قبرستان پر اپنے باپ کی قبر پر لے جا کر کیوں قتل کیا ؟ جان کر آپ توبہ توبہ کر اٹھیں گے

کل لاہور کے علاقہ شاد باغ میں تہرے قتل کی واردات کے حوالہ سے ناقابل یقین انکشاف ہو گیا معلومات کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں چن شاہ قبرستان میں داماد نے مسلح ساتھی کے ہمراہ اندھادھند فائرنگ کر کے سوتیلی ساس اور اس کی دوبیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تیسری بیٹی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

قتل کی لرزہ خیز واردات خاندانی جائےداد کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔ گزشتہ روز شادباغ کے علاقہ بھمبھے جھگیاں میں چن شاہ قبرستان میں 40 سالہ نائلہ ، اس کی 10 سالہ بیٹی سعدیہ اور 12 سالہ بیٹی روبینہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ 14 سالہ بیٹی انعم کوشدید زخمی کردیا۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر زخمی انعم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ معلومات کے مطابق تینوں ماں، بیوٹیوں کی خون میں لت پت نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے

منتقل کردی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بتایا گیا کہ یہ واقعہ جائیداد کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔ حادثہ کا شکار ہونیوالی خاتون نائلہ کے شوہر ملک اصغر عرف بلو بنی والے نے 6 شادیاں کر رکھی تھیں جن میں اسکے 17 بچے تھے۔ پولیس کی تفتیش کے مطابق ایک ماہ قبل ملک اصغر کو اس کی دو بیویوں نے شیخوپورہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے دونوں بیویوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا تھا۔ ملک ڈھلوں نے اپنی تمام جائیداد قتل ہونیوالی بےوی نائلہ سے

ہونے والی تینوں بیٹیوں کے نام کر رکھی تھی جس وجہ سے اسکی باقی بیویوں اور بچوں سے ناچاقی رہتی تھی۔ وقوعہ کے روز ملک اصغر کا دامادسجاول اپنے ساتھی حیدر کے ہمراہ اپنی سوتیلی ساس نائلہ اور اسکی بیٹیوں کو اغوا کرکے چن شاہ قبرستان لے گیا اور وہاں اپنے باپ کی قبر پر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، جس سے نائلہ، اس کی بیٹی سعدیہ اور روبینہ موقع پر ہلاک جبکہ بیٹی انعم شدید زخمی ہو گئی ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو انکی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں ، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.