2 پاکستانیوں کے سعودی عرب میں سر قلم ہونے سے بچالیے گئے، ایئر پورٹ پر ہی پاکستانی اداروں نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے دو مسافروں سے 4 کلو گرام کے قریب آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں منشیات کی سمگلنگ پر قید اور جرمانے کی سزائیں ہیںجبکہ سعودی عرب میں اس جرم کی سزا کے طور پر سر قلم کردیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر ریاض جانے والے مسافروں کے سامان سے آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس پر اے این ایف نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایاکہ چارسدہ کے مسعودنے 2500 گرام آئس ہیروئن سامان میں چھپارکھی تھی جبکہ مردان کے
رہائشی جان محمد کے سامان سے 1238 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان نجی ایئرلائن کی پرواز سے ریاض جارہے تھے تاہم اب انہیں اے این ایف کے سیل منتقل کردیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق سعودی عرب میں آئس ہیروئن کی قیمت 200 ڈالر فی گرام کے قریب بنتی ہے ۔