200افراد کو لے کر جانے والا طیارہ گر کر تباہ ،ہلاکتیں
الجریا میں بوفارک ائیر بیس سے اڑان بھرنے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 200افراد جاں بحق ہو گئے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج صبح 8بجے کے قریب فوجی طیارے نے اڑان بھری جس کے کچھ دیر بعد اسے حادثہ پیش آگیا اور طیارے میں موجود 200افراد جاں بحق ہو گئے ،بتا یا جا رہا ہے کہ جس وقت طیارے کو حادثہ پیش آیا تو اس میں فوجی دستے اور سازو سامان موجود تھا ۔
حادثے کے فوری بعدفائر بریگیڈز کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طیارے کو لگی آگ بجھائی اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ ابتدائی طور پر ابھی اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی تاہم سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
Images of the military plane crash in Algeria, near the town of Boufarik. Via @Alg24netpic.twitter.com/49T0vwK6a4
— Matthew Bennett (@matthewbennett) April 11, 2018
Emergency services in the area of a plane crash in Boufarik, Algeria. Over 200 people were reported to be onboard the military plane. [11 April] #verified pic.twitter.com/wVf4crkemE
— RTDigital (@RT_Digital) April 11, 2018