عرب ارب پتی نے پاکستان میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، کیا چیز بنائی جائے گی؟ پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

مصر کے مشہور ارب پتی بزنس مین نجیب سویرس اگلے ماہ اسلام آباد کے نواح میں دو ارب ڈالر (تقریباً دو کھرب پاکستانی روپے) کے لگژری ہاﺅسنگ پراجیکٹ کی تعمیر کا آغاز کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ہاﺅسنگ کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر وہ اسی طرح کے مزید منصوبے بھی شرو ع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
’بلومبرگ‘ کے مطابق ’ایٹین اسلام آباد‘ کے نام سے بنائے جانے والے ہاﺅسنگ پراجیکٹ میں ایک ہزار گھر، گالف کورس اور 2.25 ملین سکویئر میٹر پر محیط شاپنگ مال ہوگا۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے چیف آفیسر طارق حمدی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ چھ سال میں مکمل ہوگا۔ یہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ مقامی کمپنیوں کوہستان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز اور سیف گروپ، جو کہ سیف اللہ فیملی کی ملکیت ہیں کے ساتھ شراکت داری کی بناءپر تعمیر کیا جارہا ہے جس میں نجیب سویرس کا حصہ 60 فیصد ہے۔

پاکستان میں دہشتگردی کو شکست دئیے جانے کے بعد دیگر شعبوں کی طرح رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی نمایاں ترقی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ملک کی اقتصادی شرح نمو پانچ فیصد سے تجاوز کررہی ہے جبکہ 50 ارب ڈالر (تقریباً 50کھرب پاکستانی روپے) سے زائد کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے نے بھی اقتصادی شعبے کو نئی توانائی بخشی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.