”2018کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے بد ترین الیکشن ہو نگے کیونکہ ۔۔۔“بہت عرصے سے خاموش معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی بھی میدان میں آگئے ،ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیو ں کی تشویش کی انتہا نہ رہے گی

یہ انتخابات پاکستان کی تاریخ میں سب سے برے انتخابات ہونگے ۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ میں آن ریکارڈ کہہ رہا ہوں کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین الیکشن ہونگے کیونکہ اس الیکشن کے نتائج ابھی سے آنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی چڑیا کی ضرورت نہیںہے ۔ انتخابات میں کیا ہو گا ،کیا نہیں ہو گا ،کس کو آنے دینا ہے اور کس کو نہیں آنے دینا یہ سب واضح ہو گیا ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے

بد قسمتی ہے کہ ستر سال بعد ہم پھر گھوم پھر کر وہاں ہی آگئے ہیں جہاں انجینئرنگ کی جا رہی ہے ،اس سے زیادہ میں اور کیا کہوں ،آج کل جو میڈ یا کے ساتھ ہو رہا ہے وہ سب کوپتہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی زبان پر پابندی لگا دی گئی ہے ،ماضی میںبے نظیر اور نواز شریف کے ادوار میں بھی اس طرح کی زبردست سنسر شپ نہیں دیکھی ،اس وقت سنسر شپ زیادہ ہو رہی ہے کیو نکہ اوپر سے دباﺅ ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.