2019ء عمران خان کے لیے مضبوطی کا سال ثابت ہوگا

علم نجوم کے ماہر آغا بہشتی کا کہنا ہے کہ اگلا سال پاکستان میں ترقی ، کامیابی اور خوشحالی کی جانب جاتا ہوا نظر آرہا ہے،وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیا سال مظبوطی کا سال ثابت ہوگا، پیپلز پارٹی پتوں کی طرح بکھر جائے گی، اقتدار وقتی طور پر فاطمہ بھٹو کےہاس جاسکتا ہے۔

پاکستان کے مؤقر قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے آغاز بہشتی کا کہنا تھا کہ 2019ء میں پاکستان ترقی ، کامیابی اور خوشحالی کی جانب جائے گا،نیا سال وزیر اعظم عمران خان کےلیے مظبوطی کا سال ثابت ہوگا، پیپلز پارٹی پتوں کی طرحح بکھرے گی جب کہ ان کے احتجاج سے موجودہ حکومت کے اقتدار کو کوئی نقصان نہین پہنچنے والا، مراد علی شاہ کا اقتدار بھی چھن جائے گا جبکہ 2020 تک سردار عثمان بزدار بھی تبدیل ہوجائیں گے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی انکے لیے خوش قسمتی کا باعث بنی ہیں۔

اس حوالے سے معروف ماہر علم نجوم عالیہ نذیر کا کہنا تھا کہ 2019ء کا سال عمران خان کے لییے قدرے ثابت ہوگا، لیکن اس سال کے آغاز کے مہینوں میں ملک میں مہنگائی کا طوفان اور قدرتی آفات دکھائی دے رہی ہیں، سندھ حکومت نئےسال میں ڈھولتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، سندھ میں یا تو گورنر راج لگے گا یا پھر تحریک انصاف حکومت بناتی دکھائی دے رہی ہے، ستارے یہی بتا رہے ہیں کہ مراد علی شاہ اندر جانے والے ہیں ہوسکتا ہے اقتدار وقتی طور پر فاطمہ بھٹو کے پاس چلا جائے ۔

اس حوالے سے پامسٹ اے ایس چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بر سر اقتدار آنے سے ملکی معیشت بہتری کی جانب جائے گی، معیشت مستحکم ہوگی، بشریٰ بی بی عاملہ ہیں لیکن روحانی علوم میں دسترس حاصل ہے ،بشریٰ بی بی کی وجہ سے عمران خان کی سیاسی زندگی میں بہتری آئے گی ، عثمان بزدار مزید وزرات عظمی کی نشست پر دکھائی نہیں دیتے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.