پاکستانی 2019 میں گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے

انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں، شخصیات، فلم اور ڈراموں کی فہرست جاری کی ہے۔

گوگل سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی درجہ بندی اس پر آنے والے ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کرتا ہے اور ان موضوعات کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کرتا ہے۔ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی پاکستانی گوگل پر فنکاروں اور اسپورٹس سے متعلق شخصیات اور ایونٹ سرچ کرتے رہے۔

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات

نیمل خاور

گوگل ٹرینڈرز میں جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق پاکستانیوں نے رواں سال جس شخصیت کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا وہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور سابق اداکارہ نیمل خاور تھیں۔

وحید مراد

دوسرے نمبر پر پاکستانی لیجنڈ اداکار وحید مراد کو سرچ کرتے رہے۔

بابر اعظم

تیسرے نمبر پر پاکستانیوں نے جس شخصیت کو سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیا وہ پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم ہیں۔

آصف علی

چوتھے نمبر پر کرکٹر آصف علی کو پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

عنان سمیع خان

حیرت انگیز طور پر پاکستان میں پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ جس شخص کو سرچ کیا گیا وہ سابق پاکستانی اور موجودہ بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان ہیں۔

سارہ علی خان

چھٹے نمبر پر بھارتی اداکار سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ سارہ علی خان کو پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سرچ کیا۔

محمد عامر

پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے کرکٹر محمد عامر نے۔ جی ہاں پاکستانیوں نے ساتویں نمبر پر محمد عامر کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔

علیزے شاہ

ڈراما سیریل ’’عہد وفا‘‘ سے قبل شاید کوئی علیزے شاہ کا نام بھی نہیں جانتا ہوگا لیکن ڈرامے میں اداکاری کے بعد علیزے شاہ پاکستان میں گوگل پر سرچ کی جانے والی آٹھویں شخصیت بن گئیں۔

ابھی نندن

نویں نمبر پر پاکستانی جس انسان کو سرچ کرتے رہے وہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن تھا جسے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں ابھی نندن پاکستانی چائے کی تعریف کرنے کے باعث سوشل میڈیا پر بھی چھایا رہا۔

مدیحہ نقوی

دسویں نمبر پر پاکسستانیوں نے مارننگ شو کی میزبان اور ایم کیوایم کے رکن فیصل سبزواری کی اہلیہ مدیحہ نقوی کو سرچ کیا۔

پاکستان میں رواں سال سرچ کیے جانیولی فلمیں اور ڈرامے

اوینجرز اینڈ گیم

پاکستانیوں نے رواں سال جس فلم کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا وہ ہالی ووڈ کی سپر ہٹ سائنس فکشن فلم’’اوینجرز اینڈ گیم‘‘تھی۔

بگ باس 13

دوسرے نمبر پر پاکستانی بگ باس سیزن 13 کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرتے رہے۔

عہد وفا

تیسرے نمبر پر آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنایا جانے والا ڈراما’’عہد وفا‘‘پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

سنو چندا 2

گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اقرا عزیز کا کامیاب ڈراما’’سنو چندا سیزن2‘‘ چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا رہا۔

کبیر سنگھ

پانچویں نمبر پر پاکستانیوں نے جس فلم کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ بالی ووڈ فلم’’کبیر سنگھ‘‘تھی جس میں اداکار شاہد کپور اور کیارہ ایڈوانی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم بھارتی باکس آفس پر سپر ہٹ رہی تھی۔

کیپٹن مارول

چھٹے نمبر پر پاکستانیوں نے ہالی ووڈ کی سپر ہیرو فلم’’کیپٹن مارول‘‘کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔

میرے پاس تم ہو

ساتویں نمبر پر ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ صرف گوگل پر ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ ڈراما اپنی منفرد کہانی، مکالموں اور بہترین اداکاری کے باعث ٹرینڈ کررہا ہے۔

موٹوپتلو2019

آٹھویں نمبر پر پاکستانیوں نے گوگل پر کسی ڈرامے یا فلم کو نہیں بلکہ کارٹون ’’موٹو پتلو2019‘‘کو سرچ کیا۔

بھروسہ پیار تیرا

نویں نمبر پر پاکستانی ڈراما سیریل ’’بھروسہ پیار تیرا‘‘کو سرچ کرتے رہے۔

گلی بوائے

دسویں نمبر پر پاکستان میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم’’گلی بوائے‘‘ سب سے زیادہ سرچ کی جاتی رہی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.