21سا ل سے وزیراعظم ہاؤس میں کام کرنے والے ملازم نے عمران خان سے متعلق ایسی باتیں بتا دی کہ ؟تما م سا بق وزیر اعظم بھی دیکھتے رہ گئے
معروف صحافی وجاہت سعید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بارے میں سنا تھا کہ نہ تو وہ خود چھٹی کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں اور سچ کی تلاش میں خود وزیراعظم ہاؤس گیا تو مجھے وہاں لفٹ والا ملا۔جو کہ وہاں 20سالوں سے کام کر رہا ہے۔میں نے اس سے سوال کیا کہ سچ سچ بتاؤ وزیراعظم کس وقت گھر آتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم ساڑھے نو بجے آتے ہیں۔عمران خان قریبا 12گھنٹے کام کرتے ہیں۔یہاں سے ناشتہ کر کے جاتے ہیں پھر دوپہر کا کھانا نہیں کھاتے۔اس کے بعد رات کا کھانا آ کر کھاتے ہیں۔
اس نے مزید بتایا کہ مجھے یہاں 21 سال ہو گئے ہیں میں نے اتنا محنتی وزیراعظم نہیں دیکھا۔ خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل محنت اور ملک و قوم کی خدمت کی بات کیا کرتے تھے۔عام انتخابات 2018ء میں شاندار کامیابی کے
بعد جیسے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی اور عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیا ، تب سے ہی نئی حکومت کے لیے چیلنجز کا ایک دور شروع ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کئی ایسے فیصلے کیے جن پر ان کو پذیرائی ملی جبکہ کئی ایسے فیصلے بھی کیے جن پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن عمران خان کے بارے میں ایک بات جو واقعی قابل تعریف ہے وہ یہ کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد ایک دن کے لیے بھی کام
سے چھُٹی نہیں لی۔ وزیراعظم عمران خان نے 17 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ہ سوشل میڈیا پر اکثر وزیراعظم عمران خان کی تصاویر گردش کرتی ہیں جس میں انہیں اتوار کے روز بھی صبح کی سیر کے بعد ٹریک سوٹ میں ملبوسوزیراعظم آفس میں دیکھا گیا۔ عمران خان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے وہ دن رات ملک و قوم کی ترقی اور ملکی حالات سُدھارنے کی فکر میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اتوار کے روز بھی کام سے گریز نہیں کرتے ۔