23 مارچ کی پریڈ میں چین اور ترکی کے کونسے جنگی ہتھیار حصہ لیں گے اور کون کون سے ملک سے مہمان آئیں گے ؟ پاک فوج نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پریڈ میں خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف بھی شامل ہیںجبکہ ان کے علاوہ عمان کے سرکاری حکام بھی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے، آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی تقریب میں شریک ہونگے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو بھی جاری کیا گیاہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پریڈ میں پریڈ میں آذربائیجان، بحرین،سعودی عرب،سری لنکا کے دستے شریک ہونگے اور یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ”پاکستان زندہ باد“ہوگا۔

میجرجنرل آصف غفور کاکہنا تھا کہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے، آذربائیجان ، بحرین، سعودی عرب اورسری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.