23 سالہ نوجوان لڑکی نے 68 سالہ بابے سے شادی رچالی، لیکن اس پیار کی وجہ کیا بتائی؟ جان کر ہی آپ کو شرم آجائے
کینیڈا میں چار سال قبل ایک 19سالہ لڑکی نے 64سالہ بابے سے شادی کر لی تھی۔ اب شادی کے چار سال بعد لڑکی نے اس حوالے سے پہلی بار میڈیا سے گفتگو کی ہے اور بابے سے اپنی محبت کی ایسی وجہ بتادی ہے کہ سن کر آدمی شرما کر رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق سٹیفنی اینڈرسن، اب جس کی عمر 23سال
ہو چکی ہے اور وہ ایک بچے کی ماں بھی بن چکی ہے، نے چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”مجھے اپنے شوہر ڈون والپر(جس کی عمر اب 68سال ہے) سے پہلی نظر میں ہی محبت ہو گئی تھی اور اب تک ہماری شادی برقرار رہنے کا راز روزانہ جنسی تعلق استوار کرنا ہے۔“
سٹیفنی نے بتایا کہ ”ہم نے پہلی ملاقات کے فوراً بعد ہی ملنا شروع کر دیا تھا اور دو ہفتے بعد ہی ایک ساتھ رہنے لگے۔ ابتداءمیں ہم روزانہ دن میں کئی بار جنسی عمل قائم کرتے تھے۔ ڈون سے پہلے بھی کئی مردوں کے ساتھ میرا تعلق رہا لیکن ڈون ان سب سے بہتر محبوب ثابت ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے اس کے ساتھ
شادی کا فیصلہ کیا اوراب اس کے ساتھ میں خوش و خرم زندگی گزار رہی ہوں۔ ہم نے برٹش کولمبیا میں اپنے خاندان والوں کے سامنے شادی کی اور اب ہمارا ایک 9ماہ کا بیٹا بھی ہے۔“