25 جولائی کو کن کن شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ جانیے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے بلوچستان میں 6اضلا ع میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے، پی ٹی اے نے 31جولائی تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی،،الیکشن کمیشن کوبھی انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے آگاہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر

بلوچستان کے 6اضلا ع میں عام انتخابات 2018ء کے دوران انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ان اضلاع میں پشین ، مستونگ،آواران ، کیچ ، قلات اورقلعہ عبداللہ شامل ہیں۔ پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق پی ٹی اے نے الیکشن کمیشن کوبھی آگاہ کردیا ہے۔ بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس وزارت داخلہ کی ہدایت پربند کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ان 6اضلاع میں 31جولائی تک

انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔انٹرنیٹ سروس سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بند کی گئی ہے۔اسی طرح سیاسی رہنماؤں کے جلسوں پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے الیکشن 2018ء میں انتخابی مہم کے دوران خیبرپختونخواہ ، بلوچستان میں غیرمعمولی دہشتگردی کے واقعات پیش آئے ہیں، کے پی میں بلورخاندان کے فرزند ہارون بلور کے انتخابی قافلے کودہشتگرد حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ہارون بلور سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔اسی طرح 13جولائی کومستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سراج

رئیسانی کی کارنرمیٹنگ کے دوران خود کش حملہ کیا گیا۔ خودکش دھماکے میں بی اے پی کے رہنماء سراج رئیسانی سمیت 151افراد شہید اور 150زخمی ہوگئے تھے۔ 13جولائی بروزجمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں واقع کلی بمبور میں حلقہ پی بی 35 کے امیدوارنوابزدہ سراج رئیسانی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کررہے تھے کہ خودکش دھما کا ہوگیا جس میں سراج رئیسانی سمیت 151افراد شہید اور 150زخمی ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں لیویز کے چار اہلکار بھی شامل تھے۔(ش،ز،خ)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.