26000 روپے مالیت کے فون پر 10 ہزار روپے ٹیکس کا معاملہ، فواد چوہدری نے ساری صورتحال واضح کر دی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں اضافی فون پرٹیکس ہے ۔ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹر پر ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں اضافی فون پرٹیکس ہے ۔ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے مہنگے فون پر 38 فیصد تک ٹیکس ہے اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہو گی،ملکی ترقی کیلئے ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا۔
اوور سیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں اضافی فون پر ٹیکس ہے ، ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے مہنگے فون پر 38% ٹیکس ہےاس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہو گی۔ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا https://t.co/YEHrLlNOgD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 11, 2018