پاکستانی بیرون ملک سے 26000 ہزار روپے مالیت کا فون لے کر پاکستان پہنچا تو کتنا ائیرپورٹ ٹیکس لگایا گیا؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ باہر سے موبائل منگوانا ہی چھوڑ دیں گے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے بچت اور سادگی کی پالیسی اپنانے کے علاوہ لگژری اشیاءپر ٹیکس لگانے کا عندیہ بھی دیا جس پر تاحال کوئی عمل تو نہیں کیا گیا البتہ بیرون ملک مقیم شہریوں کے موبائل فونز لانے پر ان سے ائیرپورٹ ٹیکس ضرور لیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک شہری سام سنگ کے 26,000 روپے مالیت کا فون J6 لے کر پہنچا تو ائیرپورٹ ٹیکس(کسٹم ڈیوٹی) کی مد میں اس سے 10 ہزار روپے وصول کئے گئے جس پر ناصرف شہری کے بلکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءجہانگیر ترین کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم کارکن فرحان ورک بھی چیخ اٹھے۔
انہوں نے کسٹم ڈیوٹی عائد کئے جانے کی رسید سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”26,000 کے سام سنگ J6 فون پر ائیرپورٹ ٹیکس کی صورت میں 10 ہزار روپے ٹیکس! مجھے نہیں پتہ کہ وزارت فنانس کو معاشی مشورے کون آئن سٹائن دے رہے ہیں لیکن جو بھی دے رہے ہیں وہ شدید زیادتی کر رہے ہیں!“