’میرا شوہر میرے والد سے بھی زیادہ عمر کا ہے لیکن اس کی یہ چیز دیکھ کر ہی پیار ہوگیا تھا کہ۔۔۔‘ 27سالہ لڑکی نے اپنے سے دگنی عمر کے مرد سے پیار کی انتہائی حیران کن وجہ بتادی

کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور برطانوی جوڑے جیڈ فریمن اور مائیکی میکارٹی کو دیکھ کر ماننا پڑے گا کہ واقعی ایسا ہی ہے۔ جیڈ فریمن کی عمر 27 سال ہے لیکن اس کے شوہر مائیکی میکارٹی کی عمر 53 سال ہے۔ اگرچہ انہیں دیکھنے والے اس بے جوڑ شادی پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں اور کچھ تو ان کا مذاق اڑتے ہیں لیکن وہ دونوں اپنی دھن میں مگن ہیں۔

’دی مرر‘ سے بات کرتے ہوئے جیڈ نے اپنی انوکھی پریم کہانی کے متعلق بتایا ” مائیک کی عمر مجھ سے تقریباً دوگنا ہے لیکن مجھے پہلی نظر میں ہی ان سے پیا رہوگیا تھا۔ میں نے ان کی نظروں میں اپنے لئے جو پیار اور خلوص دیکھا اس نے پہلی ملاقات میں ہی میرے دل کو چھو لیا تھا۔ شروع میں ہم چھپ چھپ کر ملتے رہے کیونکہ ہم اس بات سے خوفزدہ تھے کہ ہماری عمر کے

فرق پر لوگ ہمیں تضحیک اور تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔ اب بھی ہم جب باہر جاتے ہیں تو لوگ عجیب نظروں سے گھورتے ہیں۔ بہت سے لوگ تو مائیکی کو میرا والد سمجھ لیتے ہیں۔ بعض اوقات کوئی نوجوان ان کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے ’آپ نے بڑا کام کیا‘ تو مجھے اس سے بہت الجھن ہوتی ہے لیکن ہمارے لئے بہتر یہی ہے کہ ہم ایسی باتوں کو نظر انداز کردیں۔ جب سے

ہمارے بچے روکس کی پیدائش ہوئی ہے لوگوں کے طعنوں میں بھی شدت آگئی ہے ۔ اکثر لوگ مائیکی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور کہتے ہیں ’تم اپنی عمر دیکھو، اس عمر میں بچہ پیدا کرنے کی کیا ضرورت تھی۔‘ محض اس وجہ سے کہ اس کی عمر زیادہ ہے، اسے تنقید کا نشانہ بنانا اچھا تو نہیں۔ کل کا کسے پتا ہے، نوجوان اور صحت مند شخص کے ساتھ بھی تو کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتاہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.