دنیا کے معروف ترین ڈی جے اویچی کی صرف 28 سال کی عمر میں موت، سوشل میڈیا پر آخری پیغام کیا لکھا؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

سویڈن کے عالمی شہرت یافتہ ڈی جے اویچی کا گزشتہ روزصرف 28سال کی عمر انتقال ہو گیا جس پر دنیا بھر میں ان کے مداح سوگوار ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اویچی، جن کا اصل نام ٹم برگلنگ

تھا، مسقط میں موجود تھے جہاں ہفتے کے روز ان کے ہوٹل کے کمرے سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔ ان کی موت کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی لیکن بتایا جا رہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے کثرت شراب نوشی کی وجہ سے صحت کے کئی طرح کے مسائل کا شکار تھی۔ 2014ءمیں ان کا پِتے اور اپینڈکس کے آپریشن بھی ہو چکے تھے اور گزشتہ کچھ عرصے میں وہ شراب کی لت

کی وجہ سے بھی کئی بار ہسپتال جا چکے تھے۔رپورٹ کے مطابق اویچی سوڈن میں پیدا ہوئے اور انتہائی کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ واحد ڈی جے ہیں جو پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ وہ ایم ٹی وی میوزک ایوارڈ اور بل بورڈ میوزک ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں اور انہیں گرامی ایوارڈ کے لیے بھی دو بار نامزد کیا جا چکا تھا۔

اویچی کو اس سال بھی مسلسل چھٹی بار بل بورڈ میوزک ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی موت سے چند دن قبل اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بل بورڈ کا نامزدگی کے لیے شکریہ بھی ادا کیا تھا، اور ان کی اس آخری ٹویٹ نے ان کے مداحوں کو مزید سوگوار کر رکھا ہے۔ اویچی کی سیکرٹری ڈیانا بیرن کی طرف سے ان کی موت پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے

کہ ”یہ ہمارے لیے انتہائی المناک وقت ہے۔ ہم نے ٹم برگلنگ کو کھو دیا ہے۔ ان کی موت پر ان کا خاندان انتہائی دل گرفتہ ہے اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔ اس حوالے سے مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.