(ن) لیگ ختم شُد: 29 اپریل کو کون کون تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہا ہے؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ اسلام آباد سے لے کر رائیونڈ تک حکمران جماعت ہل کر رہ گئی
29 اپریل کو کون کون تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہا ہے؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ اسلام آباد سے لے کر رائیونڈ تک حکمران جماعت ہل کر رہ گئی ۔۔۔۔۔۔لاہور معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ 29 اپریل کو پی ٹی آئی
کے مینار پاکستان پر ہو نے والے جلسے میں مسلم لیگ ن کے بہت اہم رہنما اپنے گروپ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 29 اپریل 2018 ء کو پاکستان تحریک انصاف مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی۔اور پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر ہونے والے اس جلسے میں پاکستان مسلم
لیگ ن کے بہت بڑے اور اہم ارہنما ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔چوہدری غلام حسین نے سیاست دان کا نام نہیں بتایا تا ہم یہ بتایا ہے کہ یہ سیاست دان سیاست میں بہت سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اوریہ
ہیں اوریہ سیاست میں اپنی گفتگو اور سیاسی سمجھ بوجھ کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔پروگرام میں موجود اینکر کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کی شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات بھی بے سود رہی ہے اس لئے سب کے ذہنوں میں نقشہ بن گیا ہو گا کہ وہ مسلم لیگ ن کے کون سے رہنما ہیں جو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔