پاکستانی مزدور نے 3 سال پہلے گم ہونے والا سونا خاندان والوں کو واپس کردیا، ایمانداری کی نئی تاریخ رقم کردی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص نے اپنے گھر کے پاس کام کرنے والے مزدور کی ایمانداری کا ایسا قصہ بیان کیاہے کہ جس نے بھی سنا اس غریب مزدور کی ایمانداری کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ذیشان خٹک نامی اس نوجوان نے اس مزدور اور سونے کے دو جھمکوں کی

تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ لکھا کہ آج ہمارے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ میرے بڑے بھائی نے دروازہ کھولا تو یہ مزدور سامنے کھڑا تھا۔ اس نے میرے بھائی سے پوچھا کہ کیا کبھی تمہارے کوئی زیورات گم ہوئے تھے؟ جواب میں بھائی نے اسے بتایا کہ ہاں 2015ءمیں ہمارے سونے کے دو جھمکے گم ہوئے تھے۔ یہ سنتے ہی اس مزدور نے جیب سے یہ جھمکے نکال کر میرے بھائی کے ہاتھ پر رکھ دیئے۔

ذیشان نے مزید لکھا کہ ہمارا یہ زیور کہیں گھر کے باہر گر گیا تھا اور مٹی میں دب گیا۔ یہ مزدور وہاں کھدائی کر رہا تھا کہ اسے مل گیا۔ یہ کہانی سن کر صارفین اس قدر متاثر ہوئے کہ اکثر نے اس مزدور کی مالی مدد کرنے کے لیے ذیشان سے اس کا اتا پتا پوچھا تو ذیشان نے اس کی خودداری کی کہانی سنا کر لوگوں کو

مزید حیران کر دیا۔ اس نے بتایا کہ ”ہم نے بھی اسے کچھ رقم کی پیشکش کی تھی لیکن اس نے لینے سے انکار کر دیا۔ میں نے کچھ رقم زبردستی اس کی جیب میں ڈال دی لیکن اس نے نکال کر مجھے واپس کر دی اور کہا کہ ’میں اپنے خدا کی طرف سے اس کے صلے کا انتظار کروں گا۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.