حکومت نے 31 دسمبر کے بعد سمارٹ فونز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر اس کیساتھ ہی پاکستانیوں کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ آپ بھی جھوم اٹھیں گے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے 31 دسمبر کے بعد سمگل ہو کر پاکستان آنے والے موبائل فونز بند کر دئیے جائیں گے تاہم اس سے پہلے پاکستان پہنچ چکے اور عوام کے زیر استعمال موبائل فونز کو بند نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں 31دسمبر کے بعد سمگل ہو کر پاکستان آنے والے موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی جا سکتی ہے تاہم 31 دسمبر سے پہلے پاکستان میں پہنچنے والے اور عوام کے زیر استعمال سمارٹ فونز بند نہیں کئے جائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ڈھائی ارب روپے کے موبائل فون پاکستان میں درست طریقے سے نہیں آرہے، 31 دسمبر کے بعد آنے والے سمگل شدہ موبائل فون بلاک کر دئیے جائیں گے، پاکستان میں مقامی موبائل فون کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز کی درآمد پر پابندی لگائی جاسکتی ہے، موبائل فونز کی درآمد کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔