بغیر کام کئے 35 ارب روپے اکاؤنٹ میں کیسے آگئے!10 محرم کے بعد کو نسی بڑی خبر آنے والی ہے، جو ٦٥ سال میں کسی نے نہیں سنی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام کے بعد ایسی خبر آئے گی جو 65 سال میں کسی نے نہیں سنی۔میڈیا سے بات چیت میںفیصل واوڈا نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے اندر ملک توڑنے کی سازش ہوئی تھی، اسی سازش کے تحت ن لیگ،، پی پی نے بلیک منی کو وائٹ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقدام اٹھالیا ہے جلد خبر سننے کو ملے

گی، بغیر کام کیے 35 ارب روپے اکائونٹ میں آنے والی خبریں جلد سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے قرضے ذاتی خرچ کے لیے نہیں لیے جائیں گے بلکہ عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے،

ماضی میں حکمران کسی ملک کے پاس گئے تو وہ کشکول لے کر گئے۔۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں آخری ڈیم 1969 میں بنا تھا اس کے بعد کچھ نہیں ہوا، ملک کا حلیہ بگاڑنے والوں کا یہ کہنا کہ پاکستان ٹھیک ہو جائے یہ تبدیلی ہی ہے، حکومت اب جاگ گئی ہے اور ترجیحی بنیاد پر مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.