سائنسدانوں نے انتہائی غیر اخلاقی ٹیکنالوجی متعارف کروادی، اب روایتی فحش فلمیں ختم ہوجائیں گی اور لوگ۔۔۔
فحش انڈسٹری میں سائنسدانوں نے ایک ایسی انتہائی غیر اخلاقی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے کہ اب روایتی فحش فلموں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں نے ایسے ’وی آر‘ (Virtual Reality)ہیڈ سیٹ تیار کر لیے ہیں جن کے ذریعے فحش فلمیں دیکھنے والے خود کو اس منظر کا حصہ محسوس کریں گے اور فحش فلمیں بھی ڈیجیٹل شکل اختیار کر جائیں گی۔
فحش وی آر ہیڈ سیٹ تیار کرنے والی کمپنی ’سیکس لائیک رئیل‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیکس نواک کا کہنا تھا کہ”اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگ ایسی سہ رخی (three-dimensional)فلمیں دیکھ سکیں گے جن سے انہیں محسوس ہو گا کہ فلم کے مناظر نے انہیں گھیر رکھا ہے اور وہ خود اس جگہ پر موجود اپنی آنکھوں کے سامنے یہ منظر دیکھ رہے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ جو شخص بھی ایک بار اس ٹیکنالوجی کے ذریعے فحش فلم دیکھے گا وہ روایتی فلموں کی طرف واپس نہیں جائے گا۔