ایک چارسالہ بچی نے اپنی ہم عمر کو بوسہ دیا توپورے ملک میں کہرام مچ گیا، بات عدالت تک جا ن پہنچی ،،،، اور پھر عدالت نے فیصلہ دیا کہ ،،،بڑے اسلامی ملک سے عجیب خبر آگئی

مصر میں ایک عدالت نے ایک چار سالہ بچے کو باعزت بری کر دیا ہے، جس کے خلاف ایسے جرم کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ویب سائٹ egyptindependent.com کی رپورٹ کے مطابق اس چار سالہ بچے پر الزام تھا کہ اس نے اپنی ہم عمر کلاس فیلو کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے اور اسے زبردستی بوسہ دیا ہے۔ یہ مقدمہ دسمبر 2017ء میں قائم کیا گیا تھا،جس پر گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بچے کو بری کر دیا

۔ بچے کو اس کا والد گود میں اٹھا کر سماعت پر عدالت آیا تھا اور بری ہونے کے بعد یہ ملزم اسی طرح اپنے والد کی گود میں ہنستا ہوا گھر واپس چلا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ دونوں بچے مصر کے شہر بحیئرا (Beheira) کے ایک کنڈرگارٹن میں پڑھتے ہیں۔ بچی کے والد نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی تھی کہ یہ بچہ ان کی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بچی کے والد کی طرف سے بچے پر لگایا گیا الزام بلاجواز ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.