صبح سویرے خاتون سوکر اُٹھی تو 4 سالہ بیٹا بستر میں نہ تھا، گھر سے باہر برف پر اس کے قدموں کے نشانوں کے پیچھے چلتی رہی تو اچانک سامنے کیا چیز آگئی؟

نیند میں چلنا ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلاءشخص بالکل ایسے ہی بستر سے اٹھ کر چل پڑتا ہے گویا وہ جاگ رہا ہو۔ بدقسمتی سے وہ اس حالت میں کچھ چل پھر تو لیتا ہے لیکن حواس پوری طرح متحرک نہیں ہوتے، یعنی اس حال میں کوئی بھی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ روس کے برفانی علاقے سائبیریا میں پیش آیا جہاں ایک ننھا لڑکا رات کے وقت نیند کی حالت میں چلتا ہوا گھر سے نکلا اور پھر کبھی واپس نا آ سکا۔
دی میٹرو کے مطابق کراسنویارسک شہر کا درجہ حرارت اس روز منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جب رات کو کسی وقت بوگڈن نامی یہ بچہ نیند میں چلتا ہوا اپنے کمرے اور پھر گھر سے بھی باہر نکل گیا۔ جب علی الصبح ماں کی آنکھ کھلی تو بچے کو غائب دیکھ بہت پریشان ہوئی اور اس کی تلاش کو لپکی۔ برف میں اس کے ننھے قدموں کے نشان موجود تھے جن کا تعاقب کرتی ہوئی وہ چلتی گئی لیکن جہاں یہ نشان ختم ہوئے وہیں بچے کی منجمد لاش بھی پڑی تھی۔

غم سے بے حال ماں کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا پہلے بھی نیند کی حالت میں چلتا تھا لیکن وہ ہمیشہ اس کے بارے میں خبردار رہتی تھی۔ اب وہ قدرے بڑا ہو چکا تھا اور نیند کی حالت میں ہی بند دروازہ بھی کھول کر باہر چلا گیا تھا۔ اس کے قدموں کے نشانات سے پتا چلتا ہے کہ وہ کچھ فاصلے پر واقع ایک قریبی عزیز کے گھر کی جانب جا رہا تھا۔ شدید سردی کے باعث وہ اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر ہی برف میں گرا اور پھر کبھی اٹھ نا سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.